گورنرسندھ عمران اسماعیل نے انسداد ڈینگی مہم کیمپ کا افتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran ismael
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے انسداد ڈینگی مہم کیمپ کا افتتاح کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے گورنرہاؤس میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں آگاہی کیمپ اور فری ٹیسٹنگ کا افتتاح کردیا۔ اس ضمن میں گورنر ہاؤس میں نجی شعبے کے تعاون سے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں آگاہی کیمپ اور فری ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

گورنر ہاؤس میں اسٹاف سمیت دیگر لوگوں کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، شہزاد قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اس ضمن میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے شہر بھر میں دس مختلف مقامات پر ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں تقریباً 1600 روپے والا ٹیسٹ بلا معاوضہ کیا جارہا ہے ۔بعد ازاں میڈیاکے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ استعفیٰ پر کوئی با ت نہیں ہوگی حکومتی پالیسیوں اور ترجیحات پر بات ہو سکتی ہے ،مولانا کو خود علم نہیں کہ وہ کس لئے وہاں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ انسداد ڈینگی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے وفاق سے اس سلسلے میں کوئی مدد چاہئے تو حاضر ہے ۔ٹڈی دل کے بارے میں کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ ایک قدرتی آفت ہے حکومت سندھ اس کے انسداد کے لئے ٹھوس اقدامات کرے اوروفاق سے اس سلسلے میں ہم ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈینگی پھیلنے کے باعث پرائیویٹ بلڈ بینکس نے ریٹ میں اضافہ کردیا

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ کوسٹل ڈیولپمنٹ کا بل آیا تھا اس بل پر وفاقی وزارت بحری امور سے مشاورت کی اور ان کی چند تجاویزات ہیں جس کے لئے سندھ حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وفاق سے مشاورت کرے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی آصف علی ذرداری کے معاملے پر میڈیکل بورڈ بنانا چاہتی ہے تو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔ ایک او ر سوال کے جواب میں کہا کہ کیمپ سے ڈینگی کنٹرول ہوگا یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن اس مہم سے بہتری ضرور آگ

Related Posts