سندھ حکومت کا درآمدی گندم70فیصد غیرمعیاری ہونے کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imported wheat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے درآمدی گندم کے 70فیصد غیر معیاری ہونے کا دعویٰ کیاہے۔اس ضمن میں سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہونے کہاکہ مقامی قیمت سے کہیں گنا زائد قیمت پر درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں ہے۔

بدھ کو جاری اپنے بیان میںصوبائی وزیر زراعت نے کہاکہ بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم انتہائی غیر معیاری ہے، امپورٹڈگندم میں70فیصد پاکستانی گندم ملا کر کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں ہوشرباء مہنگائی، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کا بھی خدشہ

مہنگی گندم امپورٹ کرکے قومی خزانے اور صحت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔وفاقی حکومت نے دوبارہ گندم امپورٹ کرنے کا ٹینڈر کیا ہے۔

وزیرزراعت نے کہا کہ 2750روپے فی من کے حساب سے گندم بیرون ملک سے منگو ائی گئی، وفاقی حکومت مقامی کاشتکاروں کو 2 ہزار روپے فی من دینے کو تیار نہیں ہے۔

اسماعیل راہونے کہاکہ غیرملکی گندم کی روٹی کھانے کے قابل نہیں ہوتی، مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان گندم کاشت نہیں کررہے، خدشہ ہے ملک میں غذائی اجناس کا بحران پیدا ہوگا۔

Related Posts