ملک میں ہوشرباء مہنگائی، رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کا بھی خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sugar and wheat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں ہوشرباء مہنگائی نے آسمان چھولیا، چینی، گوشت، دودھ، گھی ، تیل عوام کی پہنچ سے دور،رمضان میں چینی اورگندم کی قلت کے خدشات بھی جنم لینے لگے۔

شہری انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگاہے، کراچی میں مُرغی کا گوشت 480 روپے کلو جبکہ سرکاری نرخ آج بھی 214 روپے فی کلو مقررہے۔ پشاورمیں بھی مرغی کا نرخ 250 سے زائد پرفروخت ہونے لگا۔

ملک میں رمضان المبارک کے دوران چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اورگندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈرزجاری کردیے ہیں۔

وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔ گندم کی درآمد کے لیے بھی پہلے ٹینڈرمیں مہنگی بولی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:دباؤ کا شکار ایل این جی ٹرمینل خطرناک ثابت ہوسکتاہے، رپورٹ

ذرائع کے مطابق 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈرمہنگی بولی ملنے کے باعث منسوخ کیا گیا، جو دوبارہ جاری کیا گیا۔

چینی یوٹیلیٹی اسٹورزکے لیے درآمد کی جارہی ہے،اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ گنے کی فی من قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔

Related Posts