سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: سائٹ ایریا میں ڈنکن ڈونٹس مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: سائٹ ایریا میں ڈنکن ڈونٹس مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ
سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی: سائٹ ایریا میں ڈنکن ڈونٹس مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے  علاقے سائٹ ایریا میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈنکن ڈونٹس کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار دیا جس کے دوران غیر معیاری غذا اور بچوں کی زائد المیعاد اشیاء کے خلاف کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈنکن ڈونٹس کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر سندھ فوڈ اتھارٹی کے افسران نے آج چھاپہ مارا اور فیکٹری سے   زائد المیعاد ٹافیاں اور دیگر خام مال بر آمد کر لیا۔

فیکٹری میں موجود خام مال میں ملاوٹ کا عنصر بھی پایا گیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کی انفورسمنٹ اینڈ ویجیلنس ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کارروائی کی۔

ڈائریکٹر آپریشن امتیاز علی ابڑو نے زائد المیعاد اشیاء موقعے پر تلف کروادیں۔فیکٹری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی پائے گئے۔

مینوفیکچرنگ یونٹ میں  اشیاء تیار کرنے کی جگہوں پر کاکروج (جھینگر) کی موجودگیسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تیار کی جانے والی بچوں کی بنٹیوں ،ٹافیوں اور دیگر اشیاء کا معیار کتنا خراب ہو گا ۔

حکام سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں استعمال ہونے والا پانی بھی غیر معیاری پایا گیا۔حکام سندھ فوڈ اتھارٹی کراچی نے فیکٹری عارضی طور پر سیل کردی اور فیکٹری پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Related Posts