سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 340 ملازمتوں کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے سال 2019 سے اب تک مختلف محکموں میں مرحومین کے کوٹے پر 340 ملازمتوں کی منظوری دیدی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹا (ملازمت کے دوران انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمتوں کے وارثوں کے لئے مختص کوٹا) پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز، سیکریٹری خوراک عبدالحلیم شیخ، سیکریٹری ثقافت علی اکبر لغاری سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے 340 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 207، صحت کے 34، آبپاشی کے 5 اور بلدیات میں 32، محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں 12، زراعت میں 9، کالج ایجوکیشن میں 8، لائیو اسٹاک میں 2، خوراک میں 1 ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 6، محکمہ داخلا میں 4، سروس جنرل ایڈمنسٹریشن میں 8، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں 1 اور روینیو میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سے ڈی آر سی متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے ضلعی سطح پر کتنی ڈی آر سی منعقد ہوئی ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے فوتی کوٹا، ڈس ایبل کوٹا اور ملازمین کی ریگیولر کرنے کے معاملات کے متعلق تمام سیکریٹریز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ کورٹ مقدمات میں وقت پر کمینٹ جمع کروائے جائیں۔

Related Posts