میری فٹنس 25 سال کے کھلاڑی سے زیادہ اچھی ہے، شعیب ملک نے ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اب تک ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں لیکن آپ میری فٹنس کا موازنہ 25 سال کے کھلاڑی کے ساتھ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

معلوم رہے کہ گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ ڈیبیو 2001 میں بنگلادیش کے خلاف کیا تھا۔ون ڈے ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔

شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جب کہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021میں کھیلا تھا۔

Related Posts