شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تاریخ طے پاگئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر لیں گے۔

شادی کے جاری کارڈ کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 3 فروری بروز جمعہ کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی تاہم شادی کی تاریخ اب طے پا گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نکاح کی تقریب کراچی میں ہوگی، جس کیلئے شاہین شاہ آفریدی نے شلوار قمیض اور واسکٹ پشاور سے بنوایا ہے وہ پشاوری چپل بھی پہنیں گے۔

Related Posts