پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی، شہریار آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی، شہریار آفریدی
جنیوا: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: وزیر سرحدی امور و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

 جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا 70 واں اجلاس سے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے خطاب کیا۔

 شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، آج 26 ملین مہاجرین دنیا کے لیے باعث پریشانی ہیں، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل اور تنازعات کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی، عالمی برادری کو جنگوں کے خلاف برسر پیکار ہونا ہوگا، پاکستان مالی مسائل کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی امداد کر رہا ہے، پاکستان نے وسائل افغان مہاجرین کے لیے کھول رکھے ہیں، سرکاری ادارے ان کی ہر ممکن امداد کر رہے ہیں۔

 85 فیصد مہاجرین کو ترقی پذیر ممالک سپورٹ کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اقوام کی مہاجرین کی امداد میں شمولیت ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دسمبر میں جنیوا گلوبل فورم کے مشترکہ کنوینر ہوں گے۔

Related Posts