وزیر اعظم دورۂ امریکا پر اراکین کو اعتماد میں لینگے، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ امریکا پر اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں آڈیو لیکس کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔ بدھ کے روز ہی وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیر اعظم کابینہ اراکین کو دورۂ امریکا کے دوران پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں 2 فوجی جوان شہید

ملک بھر میں سیلاب کے باعث ساڑھے 3 کروڑ کے لگ بھگ افراد بے گھر ہو گئے۔ مختلف حادثات کے دوران 1 ہزار 600 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں سیلاب زدگان کو ملنے والی امداد سمیت متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کے بڑے اقدامات سے بھی کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ بدھ کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ شرکت بھی متوقع ہے جو وزیر اعظم کے ہمراہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیے جانے کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کیلئے پر اعتماد ہے جو بطور سینیٹر اور وفاقی وزیر خزانہ اپنے عہدے کا حلف جلد اٹھائیں گے۔ 

 

Related Posts