پاکستانی قوم جعلی وزیراعظم کو نکالنے کیلئے تیار ہے ،شرجیل میمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP leader Sharjeel Memon apologized for appearing before the NAB

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعا م میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کررہے ہیں، پاکستانی قوم بھی جعلی وزیراعظم کو نکالنے کے لیے تیار ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نوابزادہ نصراللہ خان میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کرنے کی خوبیاں تھیں ۔

اس بار اپوزیشن کو جمع کرانے کا کریڈٹ بلاول بھٹوزرداری کو جاتا ہے ۔انہوں نے سلیکٹڈ اور مسترد شدہ حکومت کے خلاف اپوزیشن لیڈروں کو متحد کیا ہے،پاکستانی قوم جعلی وزیراعظم کو نکالنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:شرجیل میمن کے خلاف کرپشن کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری

واضح رہے کہ کل پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں حکومت کیخلاف متفقہ حکمت عملی تیار کی جائیگی۔

Related Posts