6 نکاتی ایجنڈا جاری: مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چھ نکاتی ایجنڈا جاری: مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے
چھ نکاتی ایجنڈا جاری: مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج چھ نکاتی ایجنڈے پر گفتگو کے لیے کابینہ کی اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کابینہ کی اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا جس میں لاہور گارمنٹ سٹی کے قرض پر تکنیکی معاملات زیر غور آئیں گے۔ 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور گارمنٹ سٹی سے 5 فیصد ٹیکس میں کمی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزارتِ تعلیم کو 9 کروڑ 66 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کرنے پر بھی گفتگو ہوگی۔

اکنامک کو آرڈی نیشن کمیٹی وزارتِ داخلہ کو 45 کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر بھی غور کرے گی جبکہ اس دوران ملکی معیشت کے دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم 20 کروڑ ڈالر کی امداد دینے پر ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 جنوری کو اپنے پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اور ڈپٹی سپریم کمانڈر کے شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ 

مزید پڑھیں:  ابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔حفیظ شیخ

Related Posts