کراچی میں بچوں کوجنسی زیادتی کیلئے اغواء کرنیوالا گینگ کیسے پکڑا گیا، کتنے بچے بازیاب؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

News Medical
News Medical

کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایک گینگ کو گرفتار کرکے تین بچوں کو بازیاب کرالیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اورنگی ٹاؤن کا کہنا تھا کہ گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے 3بچے برآمد کر لیے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ یہ گینگ بچوں کو 200-300 روپے کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان بچوں کی ویڈیوز بنا کر علاقے میں سپلائی کرنے میں بھی ملوث تھے۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تفتیش اس وقت شروع ہوئی جب 11 مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا۔ کیس میں پوچھ گچھ سے گینگ کی سرگرمیوں کا پتہ چلا۔

ایس پی نے بتایا کہ نثار نامی ملزمان میں سے ایک بچوں کو گیمنگ زون سے آمادہ کرکے اپنے ٹھکانے پر لے جاتا تھا۔ گینگ کے ارکان بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے اور دوسروں کو بھی فراہم کرتے تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گینگ زیادہ تر 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو ورغلاتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کے لیے آن لائن موٹر سائیکل سروس کا ہیلمٹ پہن کر بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتے تھے۔

Related Posts