مینڈیٹ بحال ہونے تک بات چیت ناممکن، علی محمد نے عمران خان کا پیغام پہنچادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan willing to talk, only if mandate is restored: Ali Muhammad khan
GEO NEWS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ان کا مینڈیٹ بحال ہونے پر ہی بات چیت ممکن ہے۔

عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان پر لگائے گئے الزام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس آدمی کے ایک دستخط سے لاکھوں روپے مل سکتے ہیں وہ گھڑی چوری کرے گا؟۔

علی محمد خان نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھی اس واقعے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ رؤف حسن اس معاملے پر پی ٹی آئی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے پاکستان کی مشکل صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں اور پنجاب میں نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو آئین اور عوام کی مرضی کے مطابق چلنا چاہیے۔

علی محمد خان نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعد سے سائفر کیس جاری ہے۔ انہوں نے کسانوں کی حالت زار پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم اسکینڈل میں کسانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts