وزیراعظم شہبازشریف آج متحدہ عرب امارات روانہ ہونگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Shehbaz Sharif to visit UAE today
FILE

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم کا انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات متوقع ہے۔

دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر اماراتی شخصیات، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی ثقافتی وابستگی سے جڑی ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس سے قبل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف نے 19 مئی کو ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کی تھی۔

Related Posts