پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 25 مئی بروز ہفتہ انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں کھیلا جانا شیڈول ہے، بارش نہ رکی اور مسلسل جاری رہی تو اس صورت میں دوسرے میچ کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل اس سیریز کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور دنیا  بھر کے شائقین کی نظریں اس سیریز پر ہیں۔

Related Posts