20کروڑ ڈالر کی امداد دینے پر ابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People can submit electricity and gas bills 3 months late, Advisor Finance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہم 20 کروڑ ڈالر کی امداد دینے پر ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان اور ڈپٹی سپریم کمانڈر کے شکر گزار ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان کو امداد کی یقین دہانی کروائی گئی۔ 

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ مذکورہ رقم چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو ترقی دینے اور ملازمتیں تخلیق کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یہ امداد پاک عرب امارات تعلقات میں اقتصادی تعاون  دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں ایک مثبت قدم ہے۔ 

https://twitter.com/a_hafeezshaikh/status/1212790401481895936

یاد رہے کہ اس سے قبل  مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ نے دو روز قبل  ایف بی آر کا دورہ کیا جس کے دوران مشیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں، حفیظ شیخ 

Related Posts