کیا اختلافات ختم ہوگئے؟ پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمن سے ملے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان باضابطہ اور اہم ملاقات طے پاگئی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان نتحریک انصاف کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ ملاقات جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی، جس میں وہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Posts