آخری دو میچز سے ٹیم نے سیکھا جو آئندہ میچز میں مددگار ہوگا۔شاہین آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چنئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ آخری دو میچز میں شکست سے ٹیم نے سیکھا جو آئندہ میچز میں مددگار ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان افغانستان کے خلاف اپنا پانچواں میچ کل چنئی کے ایم اے چدمبرن اسٹیڈیم میں کھیلے گا جبکہ چنئی میں قیام کے دوران قومی ٹیم کا دوسرا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ، بھارت کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

گزشتہ 4 میچز میں قومی ٹیم نے 2 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان نے ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم 2 میچز جیتنے میں ناکام رہی۔

بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد پاکستان جو پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر تھا، پانچویں نمبر پر آچکا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے اگلے دو میچ جیت کر چنئی سے روانہ ہونے کیلئے پر عزم ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ آخری 2 میچز سے ٹیم نے جوکچھ بھی سیکھا، وہ اگلے میچز میں معاون ہوگا۔ مجھے شائقینِ کرکٹ کی توقعات کا اندازہ ہے اور ہم سب ہی ان توقعات کو پورا کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ ہمیں شکست کو تسلیم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کیلئے بہتر یہ ہے کہ وہ شکست سے دیکھیں اور آنے والے 2 میچز میں کامیاب ہوں۔۔ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر تاریخ بنانے کیلئے یہاں موجود ہے۔ افغان ٹیم چنئی میں دوسرا میچ کل کھیلے گی۔ افغان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شکست کھا گئی تھی۔ 

Related Posts