‏ شہباز گِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‏ شہبازگِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی
‏ شہبازگِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز گِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز گل سے متعلق بہت درد ناک معلومات ملی ہیں، لوگوں نے ان کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور آئی جی کا رویہ کسی سے پوشیدہ نہیں، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے لیکن اس کے لیے قانون ہے، صفائی کا موقع دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا، اقوامِ متحدہ

دوسری جانب شبلی فراز نے الزام لگایا ہے کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جھوٹ ہے، وفاقی حکومت اور پمز انتظامیہ رپورٹ تبدیل کروارہے ہیں۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے تمام ایس او پیز پولیس کے ساتھ طے تھے، اس کے باوجود ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، پتا ہی نہیں ہے شہباز گل پمز میں ہیں بھی یا نہیں۔

Related Posts