مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا، اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا، اقوامِ متحدہ
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی بھارتی کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا، اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کرنے کی بھارتی کوششوں کا جانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں قبل ازوقت انتخابات میں دھاندلی کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں رپورٹس کی جانچ کرنے کیلئے تیار ہے۔ تمام کمیونٹیز کے ساتھ مصنفانہ سلوک ہونا چاہیئے۔

نیویارک میں روزانہ نیوز بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں عارضی رہائشیوں کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی اجازت دینے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا کہ اس معاملے کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیساتھ مستقبل میں رابطے مزید ہموار ہونگے، چینی وزارت خارجہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی اصول جس کی ہم پیروی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ تمام کمیونٹیز کے ساتھ منصفانہ سلوک ہونا چاہیئے۔

قبل ازیں پاکستان نے واضح طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں پری پول دھاندلی اور کھلے عام ہیرا پھیری کی دانستہ بھارتی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ علاقے کے عارضی رہائشیوں بشمول بیرونی افرادی قوت اور سیکورٹی اہلکاروں کو بھی بطور ووٹر رجسٹر کرنے کی اجازت دینے کا تازہ ترین اعلان مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے نتائج کو متاثر کرنے کے بھارتی مذموم منصوبہ کا واضح مظہر ہے۔

پاکستان نے بھارت کے ان تمام اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے جس میں نام نہاد حد بندی کمیشن کی تشکیل اور اس کی بے بنیاد رپورٹ، لاکھوں بیرونی افراد غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل کا اجرا اور جائیداد کے قوانین میں تبدیلیاں شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد اپنے قابل مذمت اقدامات کے باوجود کشمیری عوام کی خواہشات کو توڑنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں ایسے تمام اقدامات سے باز رہنا چاہیے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

 

Related Posts