شہبازشریف کی آج رات وطن واپسی، (ن) لیگ کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہبازشریف کی آج رات وطن واپسی، (ن) لیگ کی تصدیق
شہبازشریف کی آج رات وطن واپسی، (ن) لیگ کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج رات لندن سے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پارٹی صدر شہباز شریف کی واپسی کی تصدیق کردی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان اور اپنی عوام کی خاطر وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف 4 ماہ اور 3 دن کے بعد وطن واپس پہنچیں گے

ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق شہباز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس پر قومی حکمت عملی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے ممکنہ انعقاد کے پیش نظر واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

Related Posts