حکومت گرانے کا مشن، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت گرانے کا مشن، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات آج ہوگی
حکومت گرانے کا مشن، شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گرانے کے مشن پر گامزن اپوزیشن لیڈر شہباز شریف چوہدری برادران سے ملاقات آج کریں گے جس کے دوران ملک کے سیاسی و قومی مسائل پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے 14 سال بعد ق لیگ کی مرکزی قیادت چوہدری برادران کے گھر جانے کی تیاری کرلی۔ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا مشن تیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاسی ماحول گرم، مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادری سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ق) وفاق میں پی ٹی آئی کی بڑی حلیف جماعت سمجھی جاتی ہے۔ ن لیگی قیادت سمیت پی ڈی ایم رہنماؤں کا ماننا ہے کہ اگر ق لیگ کو تحریکِ عدم اعتماد پر حمایت کیلئے راضی کر لیا گیا تو قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کمزور ہوسکتی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت مخالف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان  نے تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے رابطے تیز کردئیے، انہوں نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور تحریکِ عدم اعتماد سمیت مختلف معاملات پر بات چیت کی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ ق لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں شامل تھے۔

Related Posts