سیاسی ماحول گرم، مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادری سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی ماحول گرم، مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادری سے ملاقات
سیاسی ماحول گرم، مولانا فضل الرحمن کی چوہدری برادری سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:حکومت مخالف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی جانب سے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، انہوں نے آج چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے چوہدری برادران کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے ایم این اے چوہدری سالک حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمن نے اس دوران ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ چودھری برادران کیساتھ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ن لیگی صدر شہباز شریف کل چوہدری برادران سے ملاقات کریں گے، آج رات ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شہباز شریف لیگی صدر ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کے لئے کل ان کی رہائش گاہ جائیں گے، ملاقات کے دوران سیاسی معاملات پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافہ، مریم نواز وفاقی حکومت پر بر س پڑیں

مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔

Related Posts