فنکار کو ہر کردار نبھانا چاہیے تاکہ کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے‘ شبیر جان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنکار پر کو ہر کردار نبھانا چاہیے تاکہ کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے‘ شبیر جان
فنکار پر کو ہر کردار نبھانا چاہیے تاکہ کسی خاص کردار کی چھاپ نہ لگے‘ شبیر جان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں فنکار کو ہر طرح کا کردار نبھانا چاہیے اور اسے اپنے اوپر کسی خاص کردار کی چھاپ نہیں لگوانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کامیڈی اداکاری بھی کی ہے اورمیرے پرستاروں نے مجھے ان کرداروں میں سراہا ہے۔ کامیڈی کے علاوہ میں نے سنجیدہ کردار بھی بے پناہ ادا کئے ہیں۔

شبیر جان نے کہا کہ فنکار کے لفظ کی بنیاد ہی فن ہے جس کی تشریح کی جائے تو وہ بڑی لا محدود ہے۔ میں اس چیز کا قائل ہوں کہ فنکار کو ایک ہی طرح کے کردار نہیں کرنے چاہئیں جس سے وہ خود بھی یکسانیت کا شکار ہو جائے

انہوں نے کہا کہ فنکار کوکوشش کرنی چاہیے کہ ہر پراجیکٹ میں اس کا ایک نیا روپ سامنے آئے۔ پاکستان میں بہت سے ایسے لیجنڈ اداکار ہیں جو فن کی معراج تک پہنچے ہیں اور میری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ ان سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھوں۔

Related Posts