سندھ بھر میں امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذکردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بھر میں امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذکردی گئی
سندھ بھر میں امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذکردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات میں بد ترین غفلت و نااہلی کی مثال قائم کی گئی ہے، تین سے چار گھنٹے امتحانی پرچے تاخیر کا شکار ہوئے، جب کہ بعض امتحانی مراکز میں پرچے پہنچے ہی نہیں ہیں۔

جس کی وجہ سے سندھ بھر میں والدین اور طلبہ کی جانب سے احتجاج اور اسکولوں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔امتحانی میں غفلت اور احتجاج کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو متحرک کردیا اور محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اور بورڈ کے دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ 9ویں جماعت کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرسکا

امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قراردیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، امتحانی مراکز میں موبائل فونز لے جانے پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی ہو گی۔

Related Posts