میٹرک بورڈ 9ویں جماعت کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرسکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک بورڈ 9ویں جماعت کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرسکا
میٹرک بورڈ 9ویں جماعت کے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرسکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جمعرات سے 9 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہور رہا ہے،تاہم بدھ کے دن تک طالب علموں کی بڑی تعداد ایڈمٹ کارڈز حاصل نہ کرسکی۔

بدھ کے روز بورڈ آفس کے سامنے والدین احتجاج کرنے پہنچ گئے، تاہم کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے پولیس کا طلب کر لیا۔ والدین کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے بورڈ آفس کے باہر کھڑے ہیں مگر شام تک بھی ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکا۔

بورڈ آفس کے باہر موجود طالب علموں کا کہنا ہے کہ(آج)بروز جمعرات 8 جولائی کو 9 ویں جماعت کے سائنس گروپ کے طالب علموں کو ریاضی کا پرچہ دینا ہے۔

بورڈ آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ عین موقع پر آنے والے والدین یا طالب علموں کو ایڈمٹ کارڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔بورڈ آفس کے دفتر میں صورت حال سنگین ہونے پر بورڈ انتظامیہ نے والدین کو باہر نکال کر پولیس کو طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: میٹرک بورڈ کے چیئرمین نے سفارش پر لیٹ فیسیں معاف کرنا شروع کردیں

بورڈ آفس کے باہر مظاہرہ اور احتجاج کرنے والے والدین اور طالب علموں کا کہنا ہے کہ جب تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے، ہم گھر نہیں جائیں گے۔تقریباً300 کے قریب طالب علم ایڈمٹ کارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 مئی کو ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ31 مئی سے نہم و دہم جماعت کے ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ کراچی جنرل گروپ پرائیوٹ طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Posts