اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے بنچ سے 3ججز کو الگ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
منگل کو کرنل انعام الرحیم کی رجسٹرار کے آرڈر کے خلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت ہوئی ،درخواست گزارکی جگہ طارق اسد ایڈووکیٹ اور انوار ڈار ایڈووکیٹ ان چیمبر پیش ہوئے۔
درخواست کی ان چیمبر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی، عدالت نے اپیل عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کر دی ۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا