پشاور میں اسکول اسٹوڈنٹس کے ہاتھوں ٹیچر کی ہراسانی کا شرمناک واقعہ

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فیس بک

خیبرپختونخوا کے اسکول میں طلبا کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے آگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ ٹیچر نے بتایا کہ اسکول کے طلباء مجھ پر آوازیں کستے ہیں، نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں، انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ طلباء کی طرف سے ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنا اب معمول بن گیا ہے۔

کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کاکشال کے ٹیچر نے پولیس کو طلباء کیخلاف درخواست دے دی۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عرفان علی نے طلباء کے والدین کو بلاکر معاملہ سامنے رکھا، جس کے بعد طلباء نے معافی مانگی اور مستقبل میں ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے ڈسپلن اور تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

Related Posts