سعودی وزیر خارجہ کی آج پاکستان آمد، وزیراعظم سے ملاقات ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی وزیر خارجہ
(فوٹو: عرب میڈیا)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، وفد کی آمد کا مقصد پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا ہے جس سے پاکستانی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دو روزہ دورے کیلئے پاکستان پہنچیں گے، وفد میں سعودی وزیر پانی و زراعت، وزیرِ صنعت اور معدنی وسائل،  نائب وزیر برائے سرمایہ کاری اور سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ وزارتِ توانائی کے اور دیگر حکام بھی شامل ہیں۔

دورۂ پاکستان کے دوران سعودی وفد صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق داراور دیگر وزراء سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرے گا۔ اس دوران وفد کی ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔

وفد کی آمد کے مقاصد میں پاک سعودی عرب دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا، اقتصادی شراکت داری کو مثبت تحریک دینا بھی شامل ہے۔ اتوار کے روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔

Related Posts