آرمی چیف عاصم منیر سے سعودی نائب وزیر دفاع کی کیا بات چیت ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے فوج کی حمایت جاری رکھنے کی تصدیق کی۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔

مہمان خصوصی نے جی ایچ کیو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔

فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم میں جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی دونوں برادر ممالک کے درمیان اہم صلاحیتوں میں دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Related Posts