کورونا کی روک تھام، سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے پر کارروائی کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی روک تھام، سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے پر کارروائی کا فیصلہ
کورونا کی روک تھام، سعودی حکومت کا ماسک نہ پہننے پر کارروائی کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ریاض حکومت نے ہر ایسے شخص پر 1 ہزار ریال جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فیس ماسک نہ پہنے یا سماجی فاصلے کے اصولوں کی پابندی نہ کرے جبکہ اس حوالے سے باضابطہ اعلان سعودی وزارتِ داخلہ نے کیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عوامی مقامات میں داخل ہونے سے قبل جسمانی درجۂ حرارت چیک نہیں کرواتے، ، انہیں بھی 1 ہزار ریال جرمانہ دینا ہوگا جبکہ ایسے کاروباری مراکز جو سینیٹائزر مہیا نہیں کرتے، انہیں 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

فیصلے کے تحت شاپنگ کارٹس اور باسکٹس کو ہر بار استعمال کے بعد سٹیرلائز کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ وہ شاپنگ مالز جو اپنے ملازمین اور صارفین دونوں یا کسی ایک کا جسمانی درجۂ حرارت چیک نہیں کرتے، انہیں بھی 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ نے سعودی نجی سیکٹر کو بتایا کہ اگر آپ لوگوں کو بغیر کوئی میڈیکل یا کپڑے کا ماسک لگائے اپنی فیکٹریوں یا شاپنگ مالز میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے تو آپ کو 10 ہزار ریال جرمانہ دینا ہوگا جبکہ یہی جرمانہ سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر بھی عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔اگر مزیدکوئی فیصلہ ہوا تو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے 3 روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا گیا  کہ کورونائی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین غور کررہے ہیں۔ صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے مگر حج و عمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: حج وعمرہ تاحکم ثانی معطل، سعودی حکومت کا فیصلہ

Related Posts