سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا
سعودی عرب نے پاکستان کو مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں“تقسیم کھجور پروگرام”کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 120 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کیا گیا۔

اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف، پنجاب سیّد سعید الحسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ وصول کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک مظبوط رشتے سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں خاص طور پر مسلمان ممالک میں خیراتی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان کے بیس ہزار پسماندہ خاندانوں کیلئیے رمضان فوڈ پیکج بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح گذشتہ روز حکومت پاکستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی گئیں۔

مزید پڑھیں: سحری اور افطار کے دوران تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ماہرین کا مشورہ

Related Posts