سارہ انعام قتل کیس، ایاز امیر کے بیٹے کے گھر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیرکا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور
سارہ انعام قتل کیس، مرکزی ملزم شاہنواز امیرکا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے اور ملزم شاہنواز کے گھر سے غیر قانونی کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ انعام کا پرس ملزم کے فارم ہاؤس سے برآمد کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے پرس سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) درہم اور امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ مقتولہ کے مختلف بینک کارڈز ڈیبٹ کارڈز اور اُن کی شرٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مقتولہ سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے

مزید برآں پولیس نے بتایا کہ ملزم کے فارم ہاؤس سے مقتولہ کے پیسوں سے خریدی گئی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے مختلف اوقات میں مقتولہ سے بیرون ملک سے رقم بھی منگوائی تھی۔

Related Posts