مقتولہ سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ انعام قتل کیس، صحافی ایاز امیر کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سارہ انعام قتل کیس، صحافی ایاز امیر کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں شوہر کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی مقتولہ سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحمان اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

مقتولہ سارہ انعام کی میت کو ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گاجبکہ نماز جنازہ 28 ستمبرکی دوپہر شہزادٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ایاز امیر کی اہلیہ نے قتل کیس میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں جمعے کے روز معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو بے دردی سے قتل کردیا تھا، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔

Related Posts