وزیرِ اعظم کا مراعاتی پیکیج ترقی کا پیغام ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz using language against institutions: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکیج ترقی کا پیغام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکیج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا جبکہ وزیرِ اعظم کا یہ اقدام امیدِ نو اور ترقی کا پیغام ثابت ہوگا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مزدور طبقے سے  لے کر سرمایہ دار برادری تک سب وزیرِ اعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکیج سے استفادہ حاصل کریں گے۔

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت  فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور اسٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔ 

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنر مند اور غیر ہنر مند محنت کش مستفید ہوں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پیکیج تعمیرِ وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کیلئے ترقیاتی پیکیج  قابلِ تعریف ہے جبکہ یہ  محنت کشوں اور مزدوروں کی ترقی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلیے پیکج کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا چیلنج مغرب سے مختلف ہے جبکہ پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والا کوروناوائرس پوری دنیا کیلیے چیلنج بن چکاہے۔

تعمیراتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے 2 روز قبل کہا کہ پاکستان میں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرف بھوک ہے۔صرف ڈیفنس یاگلبرگ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوگا۔لاک ڈاؤن کامیاب تب ہوگاجب کچی آبادیوں اورغریبوں کے محلے میں بھی کیا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کاتعمیراتی شعبے کیلیے پیکج کااعلان

Related Posts