وزیراعظم عمران خان کاتعمیراتی شعبے کیلیے پیکج کااعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلیے پیکج کااعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کا چیلنج مغرب سے مختلف ہے۔کوروناوائرس پوری دنیا کیلیے چیلنج بن چکاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف کورونا ہے تو دوسری طرف بھوک ہے،صرف ڈیفنس یاگلبرگ کے علاقے میں لاک ڈاون کامیاب نہیں ہوگا۔لاک ڈاون کامیاب تب ہوگاجب کچی آبادیوں اورغریبوں کے محلے میں بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب میں ایک طرف کورونا ہے تودوسری طرف معیشت ہے،اگرہم لاک ڈاون کرتے ہیں توکیاہم غریبوں کی بنیادی ضروریات پوری کرسکیں گے؟چین نے نیووہان کو دومہینے بند رکھا اورلوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا۔

کیا ہم کچی آبادیوں میں غریب لوگوں کو کھانا پہنچاسکتے ہیں؟قوم فیصلہ کرے کہ اس وائرس کا مقابلہ کیسے کرنا ہے،لوگوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستان میں دویاچارہفتے کے بعد کیا صورت حال ہوگی نہیں معلوم؟جہاں بھی لوگ جمع ہوں وہاں لاک ڈاؤن ہے۔

سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے،پاکستان میں زراعت کاسیکٹرمکمل طورپرکھلا ہوا ہے،ہم سے 10ملین لوگ رابطہ کرچکے ہیں جنہیں پیسے چاہئیں۔

ہم نے مال بردارٹرانسپورٹ کوبھی کھلا رکھا ہوا ہے،عمران خان نے کہا کہ جواس سال تعمیراتی شعبے میں سرماریہ کاری کرے گاان سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھاجائے گا۔

کنسٹرکشن انڈسٹری کیلیے ایک ادارہ بنارہے ہیں،نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے30ارب روپے کی سبسڈی دیرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت اور تعمیرات کے شعبے میں روزگاردیاجاسکتاہے۔