قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sana mir
sana mir

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 15 سال تک پاکستان کی خدمت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ثنا ء میر نے اپنے بیان میں کہاکہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے 15 سال تک اپنے ملک کی خدمت کا موقع فراہم کیا،یہ ایک مکمل اعزاز اور استحقاق رہا ہے۔

میں نے اپنے کیریئر اور خواتین کی کرکٹ کی ترقی میں شراکت کے لئے تمام معاون عملہ ، کھلاڑیوں اور پردے کے پیچھے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اپنے خاندان اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے غیر مشروط حمایت کی جس سے مجھے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد ملی۔

ان کا کہنا ہے میں اپنے کیریئر میں سپورٹ کے لئے اپنی ڈیپارٹمنٹ ٹیم زیڈ ٹی بی ایل کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوںکیونکہ اگر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ جاری رہتی ہے تو میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کی منتظر ہوں۔

ثناء میر کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں مجھے غور کرنے کا موقع ملا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میرے لئے آگے بڑھنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میں نے اپنے ملک اور کھیل کے لئے اپنی بہترین صلاحیت کا استعمال کیا ہے۔

اپنے کرکٹ سفر کے دوران میں نے خواتین کی کرکٹ میں کچھ حیرت انگیز کرکٹرز کے ساتھ مضبوط دوستی اور تعلقات قائم کیے ہیں۔ ان کی کہانیاں اور فلسفے سننے سے مجھے نہ صرف ایک مشکل اور مضبوط ایتھلیٹ بننے میں مدد ملی بلکہ انہوں نے مجھے زندگی کے بارے میں بھی بہت ساری چیزیں سکھائیں ہیں ۔

انہوں  نے کہا کہ میں خواتین کی کرکٹ میں مسلسل تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ جیسے ٹورنامنٹ حقیقی گیم چینجر رہے ہیں ، خاص طور پر پاکستان ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے لئے کیونکہ یہ ایونٹ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ہماری مدد کرنے میں اہم ثابت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مایہ ناز آل رائونڈر ثناء میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ثنا ء میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے انتہائی کامیاب کیریئر پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ثناء میر کئی سالوں سے پاکستان خواتین کی کرکٹ کا چہرہ رہی ہیں اور نوجوان خواتین کرکٹرز کیلئے مشعل راہ ہیں۔

Related Posts