صوبائی وزیر سعید غنی کی لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی ایکسپو 2020ء میں شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر سعید غنی کی لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے تحت ایکسپو 2020ء میں شرکت
صوبائی وزیر سعید غنی کی لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے تحت ایکسپو 2020ء میں شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حیدر آباد:صوبائی وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے تحت منعقدہ نمائش ایکسپو 2020ء میں شرکت کی۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی اعلیٰ نمائش ہے، صوبائی وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کو اس کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ نمائش میں پاکستان اور بالخصوص سندھ کے لائیو اسٹاک اور فشریز کو جس طرح پیش کیا گیا، وہ خوش آئند ہے۔ صوبہ سندھ لائیو اسٹاک اور فشریز کی دولت سے مالا مال ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور فشریز کی نعمت سے جس طرح صوبائی ترقی کے حوالے سے کاوش کی گئی، وہ قابلِ ستائش ہے۔ اس پر تمام اہلکار اور صوبائی وزیر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سعید غنی نے کہا کہ کچھ لوگوں کی جانب سے پی ٹی آئی پر بڑی سرمایہ کاری کی گئی۔الیکشن پر بڑا خرچہ کیاگیا، اب آٹے کے بحران کی شکل میں ریکوری ہوگی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد22 جنوری کو  کابینہ میں کئے جانے والے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئےوزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کے دوران پی ٹی آئی پر خرچہ کیا گیا۔ سعید غنی

Related Posts