روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر میں داخل، گیس پائپ اُڑا دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر میں داخل، گیس پائپ اُڑا دی گئی
روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر میں داخل، گیس پائپ اُڑا دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: روسی مسلح افواج اتوار کے روز یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں داخل ہوگئیں، لڑائی کے چوتھے روز تیل اور گیس کی تنصیبات کو دھماکوں سے اُڑا دیا گیا۔

شمال مشرقی شہر خارکیف کے مختلف علاقوں میں روسی فوجی اور بکتر بند گاڑیاں دیکھی گئیں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ حکومت کی طرف سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ایک جلتا ہوا ٹینک نظر آ رہا تھا۔

یوکرین کی سرکاری ایجنسی نے کہا کہ روسی فوجیوں نے صبح ہونے سے پہلے کھارکیو میں قدرتی گیس کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے باعث ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

علاقائی گورنر کے مطابق روسی دشمن کی گاڑیاں شہر کے مرکز سمیت خارکیف میں گھس گئی ہیں۔یوکرین کی مسلح افواج دشمن کو کچل رہی ہیں۔ ہم شہریوں سے کہتے ہیں کہ وہ باہر نہ نکلیں۔

یوکرین کے مغربی اتحادیوں نے ہفتے کے روز دیر گئے روس کے زمینی، سمندری اور ہوائی حملے پر اپنے ردعمل کو تیز کیا جس میں روس کے بڑے بینکوں کو مرکزی عالمی ادائیگیوں کے نظام سے نکالنے کے لیے پابندیاں اور دیگر اقدامات کئے گئے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ فن لینڈ اور سویڈن روسی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے والے یورپی ممالک میں شامل ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے صدر کے مطابق یوکرین کی افواج دارالحکومت کیف کی طرف پیش قدمی کرنے والے روسی فوجیوں کو روک رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گولہ باری سے شہری بنیادی ڈھانچے اور ایمبولینسوں سمیت اہداف کو نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے 64 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع دی اور یوکرین نے 4000 سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ رائٹرز ان نمبروں کی تصدیق کرنے کے قابل نہیں تھا۔

368,000 سے زیادہ مہاجرین، جن میں خاص طور پر خواتین اور بچے ہیں، پڑوسی ممالک میں داخل ہو چکے ہیں، ریلوے، سڑکیں اور سرحدیں بند ہو گئی ہیں۔

یوکرین کے گیس پائپ لائن آپریٹر نے کہا کہ یوکرین کے راستے روسی گیس کی ترسیل جو کہ یورپ کی توانائی کی ضروریات کے لیے ضروری ہے، معمول کے مطابق جاری ہے۔ کریملن کے زیر کنٹرول توانائی کے بڑے ادارے Gazprom نے بھی کہا کہ یوکرین کے راستے گیس کی برآمدات معمول کے مطابق جاری رہیں۔

مزید پڑھیں: قوم کا دفاع کرنا ہے، ہتھیار نہیں ڈالینگے۔یوکرینی صدر کا روس کیلئے ویڈیو پیغام

مشرقی صوبے لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کہا کہ یوکرین کے میزائل نے رووینکی قصبے میں تیل کے ایک ٹرمینل کو اڑا دیا۔

Related Posts