قوم کا دفاع کرنا ہے، ہتھیار نہیں ڈالینگے۔یوکرینی صدر کا روس کیلئے ویڈیو پیغام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کا دفاع کرنا ہے، ہتھیار نہیں ڈالینگے۔یوکرینی صدر کا روس کیلئے ویڈیو پیغام
قوم کا دفاع کرنا ہے، ہتھیار نہیں ڈالینگے۔یوکرینی صدر کا روس کیلئے ویڈیو پیغام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے روس کیلئے اپنے ویڈیو پیغام میں آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قوم کا دفاع کرنا ہے۔ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش یوکرینی صدر کے ویڈیو پیغام کے مطابق صدر نے کہا کہ آج کل انٹرنیٹ پر افواہیں گرم ہیں کہ میں اپنی فوج کو ہتھیار ڈالنے اور ملک چھوڑنے کا کہہ رہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجھے یہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین نے مذاکرات کی پیشکش ٹھکرادی، روس کا حملے جاری رکھنے کا فیصلہ

یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے کہا کہ ہم ہتھیار نہیں ڈال رہے، اپنے ملک کا دفاع کریں گے کیونکہ ہتھیار ہمارا سچ ہے جو ہماری زمین اور ہمارا ملک ہے۔ ہم اپنی قوم اور اپنے بچوں سمیت ایک ایک چیز کی حفاظت کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل یوکرین نے روس کی مذاکرات کی پیشکش کوٹھکرادیا، جس کے بعد روس نے فوجی کارروائی پوری قوت کے ساتھ دوبارہ شروع کردی۔ روسی صدارتی محل کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا کر تنازعے کو طول دیا گیا۔ 

روسی صدارتی محل (کریملن) کے مطابق یوکرین نے روس کی پیشکش ٹھکرائی اور تنازع کو طول دیا جس کے بعد روسی فوج نے اپنی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی۔متوقع مذاکرات کے پیش نظر روسی صدر نے جمعے کو پیش قدمی روکنے کا حکم دیا تھا۔ 

کریملن کا کہنا تھا کہ اب چونکہ یوکرین نے مذاکرات سے انکار کردیا ہے لہٰذا ہفتے کے روز دوپہر سے فوجیوں کی پیش قدمی دوبارہ شروع کردی گئی۔صدر پیوٹن نے یوکرینی حکومت کے نمائندوں کو ہٹلر کے پیروکار اور دہشت گرد قرار دیا تھا۔ 

Related Posts