رونالڈو کا 207 ملین ڈالر میں سعودی کلب کیساتھ معاہدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالنڈو النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب پرتگال کے کپتان رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ ہفتے سی بی ایس اسپورٹس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ الناصر کلب رونالڈو کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا خواہاں ہے تاہم اس وقت معاہدے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

قبل ازیں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Posts