کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا
کریتی سینن نے پربھاس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے باہوبلی اسٹار پربھاس سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کریتی سینن نے ساتھی اداکار پربھاس سے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

Kriti Sanon opens up about her dating rumors with Prabhas: rumours are baseless

انہوں نے لکھا کہ ان کے ساتھی اداکار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔

کریتی سینن کا کہنا تھا کہ نہ یہ پیار ہے اور نہ ہی پی آر دراصل ہمارا بھیڑیا ریئلٹی شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کر دے میں خود بتا دیتی ہوں کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ریئلٹی شو کا حصہ بنے تھے جہاں ورون دھون نے کریتی اور پربھاس کے تعلقات کی طرف اشارہ کیا تھا۔

Related Posts