پی آئی بی میں پولیس انسپکٹر کی ڈاکوؤں سے مزاحمت، ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی بی میں پولیس انسپکٹر سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی
پی آئی بی میں پولیس انسپکٹر سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار و افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے، پولیس افسران سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف۔

ذرائع کے مطابق پی آئی بی کالونی میں پولیس انسپکٹر سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام ہوگئی، پولیس انسپکٹر طارق عبدالرحیم ڈایاتر سپر مارکیٹ تھانے میں تعینات ہے۔

لوٹ مار کا واقعہ گزشتہ روز عبدالغفار جنرل اسٹور چونا ڈپو پی آئی بی کالونی میں پیش آیا،فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان کو کارروائی کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار ایک ملزم اترا اور اسلحہ کے زور پر پولیس افسر سے موبائل اور قیمتی اشیاء دینے کا مطالبہ کیا، پولیس افسر کے مزاحمت کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:سرگودھا، بھلوال میں گاڑی میں سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق

پولیس افسر طارق عبدالرحیم ڈایاتر نے پی آئی بی کالونی تھانے میں درخواست جمع کرادی، پولیس افسر نے گلیوں میں گشت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

Related Posts