سرگودھا، بھلوال میں گاڑی میں سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرگودھا کے علاقے بھلوال میں مسافر گاڑی میں سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھلوال میں 21 مسافروں کو لے کر جانے والی مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاور میں فائرنگ،پی ٹی آئی کونسلر سمیت 4 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جارہی تھی جب سلنڈر پھٹا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر سی این جی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، تاہم سلنڈر پھٹ جانے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Related Posts