وزیرِِ اعظم کا ریلیف پیکیج قوم کے لیے احساس کی جھلک ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِِ اعظم کا ریلیف پیکیج قوم کے لیے احساس کی جھلک ہے۔فردوس عاشق اعوان
وزیرِِ اعظم کا ریلیف پیکیج قوم کے لیے احساس کی جھلک ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا ریلیف پیکیج قوم کے لیے احساس کی جھلک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ یہ پیکج عمران خان کے اپنی قوم اور غریبوں کے لئے احساس کی جھلک ہے۔وزیراعظم نے معاشرے کے تمام طبقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام اٹھایا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ معاشی حقائق اور قوم کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی بہترین پیکج ہے۔ مزدور طبقے کے لیے 200ارب اور معاشرے کے انتہائی غریب افراد کے لئے 150 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برآمد کنندگان کو 100 ارب روپے کا فوری ریفنڈ دینے سے ایکسپورٹرز کی مدد ہوگی اور اس سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ چھوٹی بڑی صنعتوں اور زراعت کے لئے 100 ارب سے پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 50 ارب کی رقم کا مقصد عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہو گی۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے لئے 100 ارب اور گندم کی سرکاری خریداری کے لیے 280 ارب رکھے گئے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات پر 15روپے کم کر دیئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہر وقت عوام کے لیے سوچتی ہے۔ ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور ان کی بہتری ہی ہمارا مقصد ہے۔

Related Posts