اقوام متحدہ نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد واضح اکثریت سے منظور کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مڈل ایسٹ مانیٹر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرار داد دو تہائی کی واضح اکثریت سے منظور کرلی۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 143 ارکان نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی جبکہ 9 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس قرار داد کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مکمل رکن بننے کی اہلیت تسلیم کرلی ہے۔ قرار داد کی منظوری کے بعد جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے سب سے موثر اور طاقتور و فیصلہ ساز فورم سلامتی کونسل کو اس قرار داد کی حمایت کرنے کی سفارش کر دی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سفارش حماس کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

Related Posts