پاکستان کا باہمت گونگا شہری جو ایک کامیاب ریسٹورنٹ مالک ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا میں باہمت لوگوں کی کمی نہیں، باہمت لوگوں کے دم سے ہی آج ہماری اس دنیا کی رونقیں قائم ہیں۔ پنجاب کے شہر پاکپتن میں بھی ایسا ہی ایک باہمت انسان ہے جو ہے تو گونگا مگر شہر کا ایک کامیاب بزنس مین ہے۔

پاکپتن کی سب سے بڑی شناخت بابا فرید الدین گنج شکر کا مزار ہے، مگر آج کل اس شہر سے “گونگوں کا ہوٹل” بھی منسوب ہوگیا ہے، جس کی بڑی دلچسپ داستان ہے۔

یہ باہمت گونگے شہری ہیں محمد بلال، جنہوں نے 1986 سے ریڑھی سے یہ سوچ کر کام کا آغاز کیا کہ کل کو میری شادی ہوگی، پھر بچے ہوں گے، گھر ہوگا، میں یونہی بیٹھا دوسروں کا محتاج بنا رہا تو یہ ذمے داریاں میں کیسے انجام دے سکوں گا۔

محمد بلال نے سوچا میں دوسروں کا دست نگر بننے کے بجائے محنت سے کام کاج کروں گا تاکہ کل اپنے بچوں کو اچھا کھلا پلا اور پڑھا سکوں۔

محمد بلال نے ترجمان کی مدد سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ کام کی طرف آنے میں ان کی انسپائریشن ان کی ماں تھی، جو بچپن سے انہیں کبھی چاول، کبھی فروٹ چاٹ اور کبھی کچھ بنا کر دیتی تھیں کہ یہ لے جاکر بیچو۔

محمد بلال کے مطابق انہوں نے آہستہ آہستہ کام جاری رکھا، آئس کریم، فروٹ چاٹ، چاول وغیرہ ریڑھیوں پر فروخت کرتے کرتے 15 سال پہلے اپنا ہوٹل اسٹارٹ کیا، جو اب اپنے بہترین معیار کی وجہ سے پاکپتن اور بابا فرید کے مزار پر پورے ملک سے آنے والوں کے توسط سے ملک بھر میں مشہور ہے۔

گونگوں کے اس ریسٹورنٹ میں گونگے بہرے ملازمین بھی ہیں جبکہ زیادہ تر ملازمین نارمل لوگ ہیں اور یہ سب محمد بلال کی مخصوص اشاروں کی زبان کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

Related Posts