گدھوں کے درمیان حسن اور رفتار کا منفرد مقابلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو گلف ٹوڈے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی افریقہ کے مسلم عرب ملک مراکش میں سالانہ ڈراما فیسٹول میں گدھوں کا مقابلہ حسن بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

وسطی مراکش کے شہر مکناس کے مضافات میں بنی عمار جبالیہ فیسٹیول کی سرگرمیوں میں اس کے 13 ویں سیشن میں اسٹیج پر ایک گدھے کی شرکت کے ساتھ ایک ڈراما پیش کیا گیا۔ مراکش میں سولیٹری تھیٹر کے ماسٹر کے طور پر جانے جانے والے مراکشی اداکار عبد الحق الزروالی نے مراکش کے قصبے بنی عمار کے رہائشیوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ایک گدھے کو اسٹیج پر پیش کیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مراکشی ڈرامے کو “بودھوار” کہا جاتا ہے۔ یہ عام بول چال کا ایک لفظ ہے جس کا مطلب ’’چکر آنا‘‘ ہے۔ مراکش کے سولو تھیٹر کے ماسٹر نے “بودھوار” پیش کیا۔ تخلیق کاروں کی پوری کوشش کے ساتھ مراکشی تھیٹر کے شیوخ میں سے ایک نے اعلان کیا کہ گدھے کو اسٹیج پر لانا اس انتہائی مددگار مخلوق کا جشن ہے۔

اپنے غیر معمولی انداز کے ساتھ ڈراما نگار عبد الحق ایک دور افتادہ پہاڑی قصبے، جس کے رہائشی ڈرامے نہیں دیکھتے، میں بچوں سے لے کر بڑوں تک سامعین کی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب رہے۔ مراکشی ڈراما نگار نے کہا گدھے کی خوبصورتی کا مقابلہ کرایا گیا۔ یہ مقابلہ گدھوں کے بارے میں ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کرنے کا محرک تھا۔

منفرد مراکشی تہوار کو سرکاری طور پر “فیسٹ پاز” کہا جاتا ہے۔ “سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر اینڈ کنزرویشن آف نیچرل انوائرمنٹ” کے زیر اہتمام گدھوں اور خچروں سمیت گھریلو جانوروں کے فائدے کے لیے ایک ویٹرنری آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔ مراکش میں بنی عمار کے تاریخی قصبہ میں “گدھے کارنیول” کی سرگرمیاں ہوئیں۔ سب سے خوبصورت گدھے کا مقابلہ ہوا۔ گدھوں کے درمیان تیز رفتار دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔

Related Posts