کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور
کشمیریوں کی نسل کشی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں نئی جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی پاک بھارت جنگ کا بیج بو رہا ہے۔ بھارت کو 27 فروری کا جواب نہیں بھولنا چاہئے۔ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ آج پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر پر تشویشناک صورتحال ہے۔ سرحد پر کشمیریوں کی کیا صورتحال ہے، اس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ کسی بھی ملک کا دارومدار اپنے اندرونی حالات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں بین الاقوامی طاقتیں بھی اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں۔ خطے میں مفادات کا حصول پاکستان کو اہمیت دینے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بے نقاب ہوتے ہوئے انسانی المیے نے دُنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔ شاہ محمود قریشی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے لیے بھارت کا ایسا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں جو کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے منافی ہو ہم جس خطے میں رہتے ہیں، اس کے حالات سمجھنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تیز کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مشرق میں آباد بھارت ایک بڑی آبادی والا ملک ہے جہاں ہٹلر کے پیروکار مودی کی حکومت ہے۔ مودی کی حکومت میں مسلمان اور سکھوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور بھارت کے اپوزیشن رہنما کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی پہلی ہی تقریر سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت نے جنگی جہاز بھیج دئیے۔ بھارت کے جہازوں کا ہم نے کیا حال کیا، وہ سب میڈیا کے سامنے ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دو نیو کلیر طاقتوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہوتی لیکن بھارت نے نئی جنگ کا بیج بویا۔ جنگیں صرف ہتھیاروں اور معیشت کے بل پر نہیں لڑی جاتیں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ممکن ہے اور پاکستان نے ہمیشہ یہ خواہش کی ہے کہ اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کو ایک مہینے سے زیادہ عرصہ ہوچکا اور مودی کا پاگل پن اب تک جاری ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ دُنیا اس صورتحال پر کب تک عملی اقدامات کرتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور نظر بندی کے بعد کشمیر میں کرفیو کے اکتیسویں دن سری نگر کے مئیر جنیدمٹوکو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔کشمیر میں بھارتی جارحیت عروج پر ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کا پاگل پن جاری، دیکھتے ہیں دُنیا کشمیر پر کب عملی اقدامات کرتی ہے۔فواد چوہدری

Related Posts