ہے جذبہ جنون کی ریکارڈنگ باتھ روم میں ہوئی، علی عظمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'ہے جذبہ جنون' کی ریکارڈنگ باتھ روم میں ہوئی، علی عظمت
'ہے جذبہ جنون' کی ریکارڈنگ باتھ روم میں ہوئی، علی عظمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی۔

علی عظمت سابق کرکٹر شعیب اختر کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے میوزک انڈسٹری سمیت اپنے مختلف گانوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

گلوکار علی عظمت نے دوران گفتگو بتایا کہ ہم گھروں میں بیٹھ کر میوزک بنانے والے لوگ ہے۔ہماری کوٹیج (یعنی چھوٹی) سی میوزک انڈسٹری ہے، ہمیں پیچھے سے کوئی بڑی مشین نہیں چلا رہی۔

گلوکار علی عظمت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کراچی کے علاقے طارق روڈ پر ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو تھا جو کافی گندا بھی تھا، مجھے کہا گیا آپ باتھ روم میں جا کر گانا ریکارڈٖ کروا دیں، اس باتھ روم کی دیواروں پر گتے لگے ہوئے تھے اور سانس نہیں آتا تھا، گانا وہاں ریکارڈ ہوا اور اتنامشہور ہوگیا۔

ماریہ بی نے اسرائیلی پراڈکٹس کا تاحیات بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ میں نے گانا ‘سیونی’ اور ‘ہے جذبہ جنون’ باتھ روم میں ریکارڈ کروائے۔

Related Posts